ڈائریکٹر جنرل ن فدا حسین نے ایمرجنسی سروسز کے مختلف شعبوں اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی،
سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال حسین خان نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کی کارکردگی کو خوب سراہا
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122گلگت کے دفتر کا دورہ،ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 فداحسین نے ریسکیو 1122 گلگت کی عمارت کا معائنہ اور ایمرجنسی سروسز کے مختلف شعبوں اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی،سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کی کارکردگی کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122گلگت کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان اقبال حسین خان کے ہمراہ سیکٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن عمران منصور, ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس دوران ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 فداحسین نے ریسکیو 1122 گلگت کی عمارت کا معائنہ کروایا اور ایمرجنسی سروسز کے مختلف شعبوں اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اپنے دورے کے دوران سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال حسین خان نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کی کارکردگی کو خوب سراہا۔
سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات کا گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ

Leave a comment