گلگت(نمائندہ خصوصی)سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان اقبال حسین خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس،محکمانہ سیکیموں کو جون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت،سیکریٹری داخلہ کا محکمانہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر و سستی نہ برتنے کے احکامات،تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز، محکمہ پولیس، جیل خانہ جات اور ریسکیو 1122 کے عہدیداروں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال حسین خان نے محکمانہ سیکیموں کو جون سے پہلے مکمل کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ محکمانہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر و سستی نہیں ہونی چاہئے۔