تمام یوٹیلیٹی اسٹورز میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایت
حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی دوکانداروں اور کاروباری حضرات کے لئے فروخت کرنے پر پابندی ہے
گلگت(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری داخلہ / جیل خانہ جات گلگت بلتستان اقبال حسین خان کی زیر صدارت رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف پیکچ پر عملدرآمد اور جائزے کے حوالے سے اہم اجلاس 27 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان رمضان ریلیف پیکچ کے تحت گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی کو یقینی بنانے اور عوام تک بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے خصوصی ہدایت دیں ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن گلگت بلتستان اکر م خان نے یو ٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور ترسیل کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی دوکانداروں اور کاروباری حضرات کے لئے فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر مجسٹریٹس کو تعنیاتی عمل میں لائی جاتی ہے اور مجسٹریٹس کی نگرانی میں حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی عوام الناس کے درمیان تر سیل کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے کمشنر گلگت ڈویژن کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وقتافوقتا یوٹیلیٹی اسٹورز کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار، ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ اور ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورزاکرم خان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت رمضان میں عوام کو ریلیف پیکچ پر عملدرآمدکے حوالے سے اجلاس
Leave a comment