سکارکوئی میں بوائز اور گرلز پرائمری سکول قائم کئے جائیں گے، موجودہ سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا، بنیادی مسائل حل کرنا اور تعمیرو ترقی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ کی عمائدین سکارکوئی اور کنوداس سے گفتگو
گلگت(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عمائدین سکارکوئی اور کنوداس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلاتفریق عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ سکارکوئی شاہراہ کی توسیع و میٹلنگ کیلئے رقم مختص کی گئی اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سکارکوئی میں بوائز اور گرلز پرائمری سکول قائم کئے جائیں گے۔ موجودہ سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سکارکوئی میں موجود ڈسپنسری کو فعال بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ صحت کے شعبے میں جو اصلاحات موجودہ حکومت نے مختصر مدت میں کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ آئندہ دو سالوں میں صحت کے شعبے میں کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔ پہلے مرحلے میں بڑے ہسپتالوں کے ایمرجنسی میں علاج فری کیا گیا ہے جسے بتدریج ضلعی ہیڈکوارٹرز تک وسعت دی جائے گی۔ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اور تعمیرو ترقی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔
سکارکوئی شاہراہ کی توسیع و میٹلنگ کیلئے رقم مختص، منصوبے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
Leave a comment