وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،جی بی ہاؤس اضافی بلاکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا رویژن منصوبہ52کروڑ 12لاکھ روپے منظور اور سول سیکریٹریٹ کی تعمیر کا ریویژن منصوبہ لاگت 99 کروڑ 99لاکھ 80ہزار روپے کی منظوری
گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد گلگت بلتستان ہاؤس میں اضافی بلاکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا رویژن (Revision)PC-I منصوبہ52کروڑ 12لاکھ روپے اور سول سیکریٹریٹ کی تعمیر کا زریویژن PC-I(Revision) منصوبہ لاگت 99 کروڑ 99لاکھ 80ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی معیار، رفتار اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تعمیر یقینی بنائیں۔ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کی جائے۔
جی بی ہاؤس اضافی بلاکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا رویژن منصوبہ52کروڑ 12لاکھ روپے منظور
Leave a comment