خوبصورت گلگت بنانے کیلئے صفائی مہم میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں ، گلگت ہمارا گھر ہے اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، امیر تیمور
گلگت (سٹی رپورٹر)گلگت میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہاکہ گلگت ہمارا گھر ہے اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے جب تک ہم صفائی کی طرف توجہ نہیں دیں گے ہمار ایمان مکمل نہیں اور نہ ہی ہم مہذب
قوم کہلا ئیں گے دین اسلام ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے لہذا ہمیں اپنے گھر، محلہ اور شہر کی صفائی کیلئے اپنے متعلقہ اداروں کیساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، تاجر برادری، سول سوسائیٹی اور بوائے سکاوٹس کا صفائی مہم کے سلسلے میں تعاون حوصلہ افزا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جوٹیال پبلک چوک سے ہیلی چوک تک کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت نکالی گئی صفائی ریلی کے اختتام پر اپنے خطا ب میں کیا انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں ہمیشہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں گلگت ہمارا گھر ہے اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہم سب کو صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں، خوبصورت گلگت بنانے کیلئے صفائی مہم کے سلسلے میں گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔ صفائی کے بعد تاجر حضرات ویسٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے کمپنی کے جانب سے نصب کوڑادان تک پہنچائیں۔ تاکہ کمپنی کی گاڑیاں ٹھکانہ لگانے کیلئے وہاں سے اٹھا سکیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے رپورٹس کے ذریعے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات اٹھائیں گے۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کی خو بصورتی کیلئے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت کامیاب صفائی مہم میں کوشاں ہیں۔
جوٹیال پبلک چوک سے ہیلی چوک تک کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ریلی
Leave a comment