گزشتہ دو سالوں سے جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اب تک 314 کیسز بنائے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر کی ملوث افراد کو ڈرکس ایکٹ کے تحت سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر تٖفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
گلگت(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے عوامی شکایات کع مد نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور ڈرگ انسپکٹر کو آفس طلب کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو گلگت شہر میں جعلی ادویات خرید و فروخت کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی اور ڈرگ انسپکٹر گلگت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دواران ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے صحت کھیلنے کی ہرگز اجازات نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے جعلی ادویات کی خرید و فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کی فوری نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور ایسا کاروبار کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔اس حوالے سے ڈرگ انسپکٹر نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو پریفینگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اب تک 314 کیسز بنائے گئے ہیں جن میں سے بہت سے کیسز ڈرگ کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ اور باقی کیسز کے فیصلے بھی جاری کئے ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں جعلی اور غیرقانونی ڈرگس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈون کیا جائے اور اس مکرو کاروبار میں ملوث افراد کو ڈرکس ایکٹ کے تحت سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر تٖفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث میڈیکل سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے،کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ
Leave a comment