یوٹیلیٹی اسٹورز سے دوکاندار یا کارباری حضرات کو سبسڈی اشیاء فروخت کرنا غیر قانونی ہے
ڈپٹی کمشنرکا سکیٹر ز مجسٹریٹس کو حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کی نگرانی کرنے کی ہد ایات
گلگت(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ماہ رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالےء سے شہر بھر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے انچارج کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ریلیف پیکیچ کوہر صورت عوام الناس تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں اس کے ساتھ ساتھ دوکاندار اور کاروباری حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے سبسڈی والی اشیاء کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی ہو گی اس کے روک تھا م کے لئے علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس چوکس رہیں گے ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر سکیٹر ز مجسٹریٹس کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کی نگرانی کریں تاکہ عوام الناس کو باآسانی سبسڈی تک رسائی ممکن ہو سکے اگر کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹورز سے دوکاندار یا کارباری حضرات کو سبسڈی اشیاء فروخت کی گئی تو متعلقہ یوٹیلیٹی اسٹور کے احکام کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے جوٹیال گلگت میں یوٹیلیٹی اسٹورزوں اشیاء فراہم کرنے والے وئیرہاؤس کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے وئر ہاؤس میں یوٹیلیٹی اسٹوروں کو اشیاء فراہم کرنے کے لئے مرتب کی گئی اسٹاک
رجسٹرر کو بھی چیک کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے وئیر ہاؤس کے منیجر کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کے تمام یوٹیلیٹی اسٹوروں میں بروقت اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو اشیاء خوردنوش کے حصول میں کسی قسم کی کمی کا سامنہ نہ کرنے پڑے۔
تمام یوٹیلیٹی اسٹوروں میں بروقت اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ
Leave a comment