گلگت بلتستان کے پارٹی ورکرز اپنے قائد کے حکم پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار،گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے اقدامات اور حقیقی آزادی کے پمفلٹ شائع کئے جائیں گے
راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ گلگت بلتستان کے کراچی اور لاہور میں رہائش پذیر پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد بھی دھرنے میں شرکت کرے گی،خالد خورشید کی وفد سے گفتگو
گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان راولپنڈی اسلام آباد ریجن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے اور گلگت بلتستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر گلگت بلتستان سے ہزاروں افراد ایک بار پھر دھرنے میں شرکت کیلئے گلگت سے اسلام آباد آئیں گے۔ گلگت بلتستان کے پارٹی ورکرز اپنے قائد کے حکم پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیارہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد رہائش پزیر ہیں جن میں علی پور،چکری روڈ سترہ میل،بارہ کہو،بری امام،سکستھ روڈ اصغر مال،کورال،دھمیال کیمپ اور ٹیکسلا چوڑ چوک کرال چوک صادق آباد،مراچی کمپنی،امرپورہ شامل ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افراد دھرنے میں شرکت کریں گے جس کیلئے گلگت بلتستان کے عوام قائد عمران خان کی کال کا انتظار کررہے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے علاؤہ گلگت بلتستان کے کراچی اور لاہور میں رہائش پذیر پارٹی ورکرز کی ایک بڑی تعداد بھی اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کریں گے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں ہر محلہ میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت ہوسکے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں عوامی آگاہی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور حقیقی آزادی کے پمفلٹ بھی شائع کئے جائیں گے۔وفد میں بانی رہنما اقبال شمس،ظفر بلتی،یونان سعادت،ظفر بلتی،طاہر حسین ایڈوکیٹ تراب علی،ممتاز،اشرف حسین موسی بلتی اور دیگر شامل تھے۔
اسلام آباد دھرنا، گلگت بلتستان کے ہزاروں افراد شریک ہونگے، وزیر اعلیٰ
Leave a comment