حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صوبائی حکومت نے اخبارات کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا ہے، وزیر اعلی کاادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سیکریٹری اطلاعات کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت
صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اصلاحات کئے ہیں جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں، سروس ڈیلوری بہتر،پہلی مرتبہ 100سے زیادہ کنٹریکٹ اور عارضی ڈاکٹروں کو بھی سرکاری وسائل پر سپیشلائزیشن کیلئے بھجوادیا گیا ہے،خالد خورشید
گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اخبارات کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے متعلقہ تنظیموں کی مشاورت سے اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں اخبارات کی بروقت ادائیگیاں ہورہی ہے۔ صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اصلاحات کئے ہیں جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سروس ڈیلوری کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ 100سے زیادہ کنٹریکٹ اور عارضی ڈاکٹروں کو بھی سرکاری وسائل پر سپیشلائزیشن کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔ ہسپتالوں کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ جون کے آخر تک تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کے ہسپتالوں کوفعال کیا جارہا ہے۔ جلد گلگت اور سکردو میں میڈیکل کالجز کے قیام کے حوالے سے عوام کو خوشخبری ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے آئندہ سال سردیوں میں گلگت بلتستان کے عوام کو 15گھنٹے بجلی کی فراہمی کیلئے پالیسی بنائی ہے۔ علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے بھی کئے جائیں گے۔گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ کے عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت کی بہتری اور بروقت ادائیگیوں کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کی وجہ سے اخباری صنعت سے وابستہ لوگوں کو درپیش مسائل حل ہوئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے اخباری صنعت کو بالکل نظرانداز کیا تھا اور دیوار سے لگایا تھا۔ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے میڈیا کا گلہ گھوٹنے کی کوشش گئی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو میگا منصوبے شروع کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔
اخباری صنعت کے مسائل حل کئے جائیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
Leave a comment