گلگت : ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت یوم علی علیہ السلام کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران کے علاوہ چیف العباس سکاؤٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام حکام کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے محکمے کی ذمہ داریاں بھرپور نبھائیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی دی جائے گی، جلوس کے راستوں کو صاف ستھرا کیا جائے گا اور جلوس میں محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 ایمبولینس فراہم کرینگے۔ جلوس گزرنے والی شاہراہوں پر خصوصی لائٹس لگائی جائیں گی جبکہ جلوس کے راستے میں موجود گیس سلنڈر اور اسلحہ کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔