ہنزہ(قیمت جان ) ششپر گلیشئر سے پانی کے اخراج میں مزید اضافہ حسن آباد پل مکمل طور پر تباہ ار سی سی اور قدیم پل گر گیا جبکہ اس پاس کے رہایشی مکانات کو خطرات لا حق جماعت خانہ سمیت رہائشی گھرانے پانی کی کٹاؤ کی زد میں ہے طغیانی سے زمینوں کے کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے حسن آباد دو میگاواٹ اور پانچ سو کلوواٹ پاور ہاؤس میں بھی پانی داخل ٹریفک مرتضی اباد سے نگر کی جانب موڈ دیا گیا جبکہ گوجال سے انے والے گاڑیوں کو گنیش سے نگر کی جانب ہوتے ہوئے مرتضی اباد تک رسائی دی گئی انتظامیہ اور پولیس ہائی الرٹ سینئر وزیر کرنل عبید اللہ بیگ نے بھی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچ گئے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات دی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حسن آباد کے مکینوں کو رات کے اندھیرے میں رہنا رسک قرار حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ حسن آباد کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر جلد منتقل کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ کیا جائے حسن اباد کے عوام کے ملکیتی زمینوں اور املاک کو بھی نقصانات سے بچایا جائے دوسری جانب متاثرین حسن اباد کا کہنا تھا کہ سالانہ حسن اباد نالے پر کروڑوں روپے لگائے گئے حفاظتی دیواریں بنائی گئی لیکن ان حفاظتی دیواروں سے بھی کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ان دیواروں کو بھی بہا کر لے گیا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید چیف سکریٹری گلگت بلتستان فوری طور پر متبادل پل بنانے کے لئے اقدامات کریں حسن اباد کے مکینوں اور متاثرین کو فوری طور محفوظ مقامات پر منتقل کریں ان کی اباد کاری کا بندوبست کریں اور ان کے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ریلیف اور پیکج کا فوری طور پر اعلان کریں تاکی یہاں کے مکینوں اور متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو کم کرنے میں مدد مل سکے.