گلگت میں نقصان پہنچنے والا طیارہ نیلام کیا جائے گا
اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تین برس قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے گلگت میں نقصان پہنچنے والے اے ٹی آر طیارہ کو اگلے ماہ نیلام کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جولائی 2019میں پی آئی اے کا طیارہ ATR-42-500طیارہ جس کا رجسٹریشن نمبر AP-BHP تھا وہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ملحقہ کچے میں اتر گیا تھا جس سےطیارے کو کافی نقصان پہنچا تھا جب کہ طیارے میں سوار مسافر بھی زخمی ہوئے تھے مذکورہ فلائٹ PK605 نے اسلام آباد سے اڑان بھری تھی۔تین برس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے اس طیارے کو نا قابل مرمت قرار دیتے ہوئے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا اور طیارے کی نیلامی اگلے ماہ 11 مئی کو ہوگی۔
گلگت میں نقصان پہنچنے والا طیارہ نیلام کیا جائے گا
Leave a comment