غذر(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن ر طیب سمیع خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غذر راجہ مظفر ولی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی ایم اقبال حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یاسین کا دورہ کیا اور علاقے میں پھلدار درختوں پر لگے نقصان دہ کیڑوں کا جائزہ لیا اس موقعے پر یاسین ریسٹ ہاؤس میں مقامی کاشتکاروں سے ملاقات کی اپنے خطاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ مظفر ولی نے کہا کہ ان کیڑوں سے پودے سوکھے نہیں ہیں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ کیڑے پیدا ہوتے ہیں اور مختصر عرصے میں یہ خود بخود ختم ہوتے ہیں مقامی کاشتکاروں کی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ماحول دوست زرعی ادویات کے ذریعے اس کو تلف کرنے کا مہم شروع کر دیا ہے اور فوری طور پر اس نقصان دہ کیڑے پر قابو پا لیا جائے گا مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں کاشتکاروں کو عملی طور ادویات کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتا دیا گیا اور متاثرہ درخت پر ادویات کے سپرے کا مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقعے پر ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب اسسٹنٹ کمشنر یاسین اقبال جان بھی موجود تھے انھوں محکمہ زراعت کی جانب سے بر وقت اقدامات اٹھانے پر ان کا شکریہ اد ا کیا اور امید ظاہر کیا کہ محکمہ آئندہ بھی کاشتکاروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا