ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام مدثر کنگفو ہنگار اینڈ جمناسٹک اکیڈمی نے پنجاب بہ مقابلہ خیبر پختونخوا جونیئر کنگفو ہنگار میل اینڈ فیمیل چیمپئن شپ 2024 شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ میں منعقد کرائی۔جس میں پنجاب اور کے پی کے سے 20 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹوٹل 20 مقابلے ہوئے جس میں پنجاب ٹیم میل اینڈ فیمیل نے 13 گولڈ میڈل حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کے پی کے ٹیم 7 گولڈ میڈل لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اس چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی حافظ ثنا اللہ امیدوار پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی ایم پی اے پی پی 16 اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی تھے. پنجاب ٹیم کی شاندار کارکردگی پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ ثنا اللّه اور ڈی ایس او شمس توحید عباسی نے پنجاب ٹیم کی کوچ بشری اختر کو مبارکباد دی اس چیمپئن شپ کے مہمانوں میں خواجہ فہد بدر۔میاں بلال حنیف۔ضیاء اللہ ملنگ جان،سردار اختر حسین شامل تھے۔اس چیمپئن شپ کے افیشل میں پاکستان کنگفوہنگار فیڈریشن کے صدر شہزاد عزیز،مدثر کنگفو ہنگار اینڈ جمناسک اکیڈمی کے سی ای او مدثر بشیر،پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن جنرل سیکرٹری علی خان جدون،پاکستان کنفوہنگار فیڈریشن کے سینیئر کوچ استاد رب نواز خان،سردار خان،عبدالرحمن،محمد سعید،عامر علی،علیان ستی،عظمت خان،عثمان خان،میڈم رخسانہ،میڈم شہزادی نظر،میڈم صالحہ کنول۔اور انٹرنیشنل پلیئر بشری اختر۔نیشنل پلیئر ماہم بیگ۔نیشنل پلیئر سحرش شہزادی۔نیشنل پلیئر مریم اظہر۔جبکہ سول سوسائٹی سے فیملیز عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ایونٹ کو سراہا اس چیمپئن شپ کے ارگنائزنگ سیکٹری ملک محمد ساجد اعوان تھے جنہوں نے مہمان خصوصی،پنجاب، کے پی کے سے انے والے پلیئرز افیشلز میڈیا اور ان کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔