گلگت(نامہ نگار) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سینٹرل جیل مناور کاسیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے سرپرائزدورہ کیا۔چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کے دورے کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان، ڈپٹی کمشنر گلگت، آئی جی جیل خانہ جات، ایکسین بلڈنگ گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے جیل کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی تعداد 241 ہے اور جیل کی سیکیورٹی میں تعینات اہلکارچوکس ہیں اور جیل کے قیدیوں سے ملاقات کرنے والے افراد کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ جی سکاؤ ٹس، پولیس،ایف سی اور جیل نفری ہائی الرٹ ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کو جیل عملے اور قیدیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے قیدیوں سے ملاقات کی اور قیدیوں کے مسائل دریافت کیے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکر ٹری ہیلتھ ہفتے میں ایک بارماہر نفسیات،ماہر چشم،ماہر امراض، ماہر معدہ اور جنرل فزیشن کے جیل دورے کو یقینی بنائینگے۔ ڈاکٹرکی مستقل تعیناتی، ادویا ت کی بروقت فراہمی اور 24/7 ڈسپنسری کی موجودگی کے احکامات جاری کئے۔ مزید چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پانی و بجلی کی بلا تعطل فراہمی، پنکھوں کی فوری دستیابی، لائبر یری اور جیم کی سہولیات کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کم سن قید یوں سے بھی ملاقات کی کم سن قیدیوں کو تحائف بھی دے۔ چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے موقع پر قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر 15 دنوں بعد آکے آپ لوگوں کی سہولیات کا جائزہ لو نگا اور حکومت آپ لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔اس کے علاوہ جیل میں لائبریری، کمپیوٹر لیب اور جو قیدی ہنرمندی کا کام سیکھنا چاہتے ہیں اُن کو ہنرمندی کا کام سیکھایا جائے گا۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے جیل میں قید یوں کے کیچن کا بھی جائزہ لیا کیچن میں قیدیوں کے لئے کھانے کا بھی معائنہ کیااور کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے جیل کی سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مسائل کو تر جیحی بنیادورں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اپنی ڈیوٹی پر ہائی الرٹ رہیں۔ آخر میں چیف سیکرٹری نے قید یوں کے لئے بنائے گئے سلائی سینٹر کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سلائی سینٹر اب گریڈ کیا جائیگا۔