سیاحت،زراعت، صحت،تعلیم و دیگر شعبوں بہتری لانے کے لئے پائدار اور مضبوط حکمت عملی مرتب کی جائے، ہر پندرہ دن بعد سکریٹریز کا اجلاس بلایا جائے،روزانہ کی بنیاد پر سکریٹریز کے سوشل گروپ کے اندر اپنا ان پٹ دیا جائے،منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے، محی الدین احمد وانی کا اجلاس سے خطاب
گلگت(نمائندہ خصوصی)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس،ڈویلپمنٹ سیکٹر پر خصوصی توجہ،سیاحت،زراعت،صحت،تعلیم و دیگر شعبہ جات میں بہتری،پبلک سروس ڈیلیوری یقینی بنانے،پروموشنز پر عملدرآمد، ہر پندرہ 15 دن بعد سیکریٹریز میٹنگ کا انعقاد یقینی بنانے اور متعلقہ سیکریٹرز کو اپنے اپنے ادارے کے حوالے سے ہر میٹنگ میں بریفنگ دینے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ہم سب کو خطے کی تعمیر و ترقی عزیز ہے،ڈویلپمنٹ سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ،زراعت کی ترقی،اداروں میں پروموشنز کی صورتحال،صحت،تعلیم و دیگر شعبہ جات میں بہتری کے لیئے پائیدار اور مضبوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔چیف سیکریٹری نے اجلاس میں تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ انہیں ہر ادرے سے متعلق ہر پندرہ دنوں میں منعقد ہونے والے اجلاس میں متعلقہ سیکریٹریز سے پوچھا جائے گا اور وہ روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹرز پر مشتمل تشکیل کردہ سوشل گروپ کے اندر اپنا ان پٹ دیں گے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ سیکریٹریز جاری منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے اور منصوبوں کی ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور خطے میں مربوط پلاننگ اور ترقی کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے۔
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت صوبائی سکریٹریز کا اجلاس، ڈویلپمنٹ سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ
Leave a comment