کلین اینڈ گرین پاکستان کے عنوان سے سٹی پارک گلگت میں تزین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا،اس موقع پر چیف سیکرٹری نے پودا بھی لگایا،بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے
کنوداس میں سہارا ارفنز ایجوکیشنل سنٹر کے دورے پر چیف سیکرٹری نے ادارے کے مسائل سنے اور ڈپٹی کمشنر کو ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات دئیے
گلگت(نامہ نگار خصوصی)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کلین اینڈ گرین کے عنوان کے طور پر سٹی پارک میں تزین و آرائش کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔ چیف سیکر ٹری گلگت کے دورے کے موقع پر اُن کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان، آئی جی پی گلگت بلتستان اور دیگر اداروں کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے سٹی پارک گلگت میں پودا بھی لگایا۔ تفصیلات کے مطابق سہاراارفنز ایجوکیشنل سینٹر کے طلبہ و طالبات اور برمس یتیم خانہ کے طلبہ کو بھی چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سٹی پارک میں پودے لگائے۔اس موقع پر دونوں اداروں کے طلبہ کے مابین کھیلوں کے مقابلہ بھی کرائے گئے اورجیتنے والے کھیلوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کے سکولز کا جائزہ لیا گیا تھاان بچوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا تھا اورشجر کاری کے طور پر بچوں کے مبارک ہاتھوں سے پودے لگوائے گئے۔ بر مس اور کنوداس کے بچوں کا آپس میں کھیلوں کا مقابلہ کرایا گیا۔ سٹی پارک اور شہر بھر کی خوبصورتی کے حوالے سے کام شروع کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے اس سے گلگت شہر میں آنے والے سیاحوں کے لئے ایک اچھا پیغام بھی جائیگا۔
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سہاراارفنز ایجوکیشنل سینٹر کنوداس گلگت کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دورے کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے سہاراارفنز ایجوکیشن سینٹر کنوداس گلگت کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو سہاراارفنز ایجوکیشن سینٹر کنوداس گلگت کے پرنسپل نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سہاراارفنز ایجوکیشن سینٹر کنوداس گلگت میں یتیم بچوں کو تعلیم مفت دی جا رہی ہے اور یہ سکول مڈل تک ہے اس سکول میں 8 اساتذہ ہیں اور ٹوٹل سٹاف 15ہیں۔ چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور سکول کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سکول کے بچوں سے سوالات بھی کئے چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے سکول کے بچوں سے مزید کہا ہے کہ کمپیوٹر اور کھیلوں کے موقع فراہم بھی کئے جائینگے۔ سکول کے مسائل کے حوالے سے پرنسپل نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو آگاہ کیا جس پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پرنسپل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکول کے مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائینگے۔ چیف سکیر ٹری گلگت بلتستان نے موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔سکول کے پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو سکو ل کے لئے کوڑ دان اور نکاسی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے پرنسپل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوڑے دان اور نکاسی کا مسائل جلداز جلد حل کئے جائینگے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی یم او جی ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد کوڑی دان کو سکول میں لا کر نصب رپورٹ پیش کریں نکاسی اور دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائینگے۔