چیئرمین واپڈا اور ایم ڈی پی ٹی وی اپنے عہدوں سے مستعفی
اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین اور ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل حسین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا۔واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دوسری مرتبہ استعفی دیا ہے، وہ 2016 سے بطور چیئرمین واپڈا کام کر رہے ہیں، جون 2021 میں اپنی ملازمت کی معیاد پوری ہونے پر انہوں نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیراعظم کو بھیجا تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفی قبول کرنے کے بجائے انہیں دوسری مرتبہ اگست 2026 تک 5 سال کیلئے چیئرمین تعینات کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین واپڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفی وزیراعظم شہبازشریف کو بھیجا دیا ہے۔دوسری جانب ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے بھی اپنا استعفی حکومت کو بھیج دیا تھا، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کا استعفی منظور کر لیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مبشر توقیر کو ایم ڈی سرکاری ٹی وی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عامر منظور نے نئی حکومت کے آتے ہی عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
چیئرمین واپڈا اور ایم ڈی پی ٹی وی اپنے عہدوں سے مستعفی
Leave a comment