گلگت(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ برقیات اور محکمہ تعمیرات میں اہم اصلاحات متعارف کرانے کیلئے اعلی سطحی ریفارمز کمیٹیاں قائم کردیں جس کے مطابق محکمہ برقیات کی کمیٹی میں صوبائی وزیر برقیات، سیکرٹری برقیات، چیف انجینئر برقیات، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ تعمیرات کی ریفارمز کمیٹی میں صوبائی وزیر تعمیرات، سیکرٹری تعمیرات، چیف انجینئر تعمیرات، ڈپٹی سیکرٹری تعمیرات، اور متعلقہ سیکشن آفیسر شامل ہیں۔کمیٹیاں دونوں محکموں میں پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن، آٹومیشن، ایچ آر مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور بجٹ کے بہتر استعمال کے ذریعے محکمانہ استعداد کاری اور ضروری جامع اصلاحات کیلئے پالیسی مرتب کریگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کمیٹیوں کو 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں اور اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرکے اعلی معیاری اور بروقت پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کا بڑا ہدف ہے۔