شہبازشریف نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النہیان سے ملاقات بھی کی
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف پہلے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غو رکیا گیا۔دوران ملاقات شیخ محمد بن زاید آل النہیان نے امید کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ دوسری جانب اماراتی قیادت کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر پاکستانی قیادت کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا،دورے میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔
وزیراعظم غیر ملکی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
Leave a comment