مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا اور فیصلہ کیا الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جائیں گے،ذرائع مسلم لیگ ن
پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی،جلد انتخابات کے حوالے سے عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دبا کو قبول نہیں کیا جائے گا،فیصلہ
لندن /اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا اور فیصلہ کیا الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم بیٹھک کا احوال سامنے آگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔ ذرائع نے کہا کہ توہین مذہب جیسے مقدمات کے اندراج سے ن لیگ کو نقصان پہنچا لیکن پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔لندن بیٹھک میں الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دبا کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی معیشت میں بہتری کیلئے مشاورت کیلئے لندن بلالیا گیا، شاہد خاقان آج دوبارہ لندن پہنچیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معیشت پر اہم فیصلے کرلیے ہیں، اتحادیوں سیمشاورت کیبعد اڑتالیس گھنٹوں میں عوام کواعتماد میں لیں گے۔سعدرفیق نے کہا کہ جلد فارورڈ پوزیشن میں کھیلتے نظر آئیں گے، فتنہ عمرانیہ کے نام پربدامنی پھیلانے کا موقع نہیں دیں گے۔
نیا لندن پلان،انتقام مسترد،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے
Leave a comment