اسلام آباد(نامہ نگار)گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی، گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں /جھکڑچلنے کابھی امکان ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے شہید بینظیر آباد، جیکب آباد51،ڈی جی خان،موہنجو داڑو50،سبی، دادو، سکرنڈ، خیر پور، لاڑکانہ اور پڈعیدن 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔