اسلام آباد(خبر نگار) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کامسٹ یونیورسٹی واہ کیمپس کے شعبہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام”سول انجینئرنگ میں جدید تحقیق "کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار میں بطو ر خصوصی سپیکر شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سمینار میں کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، سول انجینئرنگ شعبہ واہ کیمپس کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد، فیکلٹی اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں بطور خصوصی سپیکر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کنکریٹ ٹیکنالوجی سول انجینئرنگ میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر تفصیلی لیکچر دیا۔اس سے قبل وائس چانسلر نے کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابدسے ملاقات بھی کی۔ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات کیاگیا اور یہ طے پایا کہ دونوں ادارے مل کر گلگت بلتستان میں آب رسانی، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلی اور آب وہوا کے حوالے سے جدید چیلنجز سے متعلق مل کر تحقیق کرینگے۔سمینار کے اختتام پر واہ کیمپس کے ڈائریکٹر اور سول انجینئرنگ شعبہ کے سربراہ نے وائس چانسلر کو شیلڈ پیش کی۔جبکہ وائس چانسلر نے کیمپس کے ڈائریکٹر سمیت دیگر فیکلٹی کو”پاک چین تعلقات” پر حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب بھی پیش کی۔وائس چانسلر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید جنید زیدی سے ملاقات بھی کی۔ملاقات میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی دسویں کانووکیشن سمیت تعلیمی وتحقیقی امور کے حوالے سے بات کی ۔اس ضمن میں اس سال کے دوران حاصل کردہ اہداف کے بارے میں بات کی۔چیئرمین سینٹ نے یونیورسٹی کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وائس چانسلر کی بہترین کارکردگی کی تعریف سمیت بطور وائس چانسلر مزید توسیع پر مبارک باد بھی پیش کیا۔