اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگیا۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر کے ساتھ مل کر صحت کی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں کام کرے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دونوں اداروں کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشت پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہجبکہ اسلام آباد ڈائیگنوسٹ سینٹر کی جانب سے سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر ریحان اپل نے دستخط کیے۔مفاہمتی یاداشت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سی ای او اسلام آباد ڈائیگنوسٹ سینٹر کوقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں صحت کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس میڈیکل لیب ٹیک پروگرام شروع کر دیا گیا ہے اور موسم خزاں 2022 سے بی ایس فارمیسی بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جبکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی جلد محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر اس بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز کو میڈیکل لیب ٹیک پروگرام کے تحت میڈیکل ٹیسٹنگ لیبز تیار کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے تاکہ جی بی میں بہتر تشخیصی خدمات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر سی ای او IDC نے ہیلتھ سائنسز اور تشخیص کے شعبوں میں تعلیمی تحقیق میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔