قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے شیخ رشید کا تعاقب شروع کردیا،سابق وزیرداخلہ کی تصدیق
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے شیخ رشید احمد تعاقب شروع کردیا،سابق وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تعاقب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تعاقب کرنے والے اہلکار دو گاڑیوں میں سوار،سفید کپڑوں میں ملبوس تھے اوروہ تعاقب کرتے گھر تک آئے لیکن گھر کے اندر داخل نہیں ہوئے۔شیخ رشید نے مزید بتایا کہ تعاقب کرنے والے اہلکار گرفتاری کے بغیر ہی گھر کے باہر سے واپس روانہ ہو گئے،تعاقب گزشتہ کیا گیا،لیکن تاحال چھاپہ نہیں مارا گیا۔
قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے شیخ رشید کا تعاقب شروع کردیا،سابق وزیرداخلہ کی تصدیق
Leave a comment