غذر ایکسپریس وے کا سیکشن فورمنظور نہیں،شاہد اقبال
سیکشن فو ر عوام دشمن پالیسی ہے،مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کا معاوضہ دیا جائے
ریٹ بڑھائی جائے ورنہ عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے، نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) غذر
گاہکوچ(نامہ نگار)غذر ایکسپریس وے کا سیکشن فور نامنظور، مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کا معاوضہ دیا جائے، ان خیالات کا اظہار شاہد اقبال نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) غذ رنے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ غذر ایکسپریس وے کے زمینوں میں جو سیکشن فور لگائے گئے ہیں وہ عوام دشمن پالیسی ہے موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کا معاوضہ نہ دیا گیا تو بہت سارے غریب لوگ بے گھرہوجائیں گے کیونکہ ابھی جو ریٹ سیکشن فور کے مطابق دینگے تو وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ ایک غریب آدمی کاگھر جارہا ہے اسکو پرانے ریٹ پر کمپنسشن دی گئی تو وہ زمین کیسے لے گا اور گھر کیسے بناے گا ابھی سیمنٹ سریا اور مزدورکا ریٹ آسمان سے باتیں کر رہیں ہیں اس لیے کوئی خصوصی پیکچ دی جاے یا تو ریٹ بڑھائی جائے ورنہ عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے، انہوں نے مذید کہا کہ ہم ظلم کے خلاف اواز اٹھائیں گے، اس مسئلہ کا فوارا حل نکالا جائے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم کوئی سیاست نہیں کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ عوامی نوعیت کے معملات کو حل کرنے کیلئے سامنے اجائیں۔
غذر ایکسپریس وے کا سیکشن فورمنظور نہیں،شاہد اقبال
Leave a comment