غذر،بتھریت میں مسلح افراد نے چار افراد کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا
غذر (بیورو رپورٹ)غذر کے بالائی علاقے بتھریت میں مسلح افراد نے چار افراد سے اسلحے کی نوک پر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور ڈی ایس ایل آر کیمرہ چھین لیا ,پولیس تھانہ گوپس میں چاروں افراد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی واقعات کے مطابق بتھریت نالہ تحصیل گوپس میں مسلح افراد نے گلگت شہر سے تعلق رکھنے والے 4 افراد سید اظفر حسین، مزمل، محمود، اور اشتیاق کو لوٹ لیا زرائع کے مطابق مسلح افراد نے دو موبائل فون جنکی مالیت 90 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے 80 ھزار روپے نقدی ایک عدد جدید قیمتی (DSLR) کیمرہ چھین لیا ہے۔ متاثرہ نوجوانوں کا تعلق ہسپتال روڑ خومر اور مجینی محلہ گلگت سے ھے جو دو موٹر سائیکلوں پر گھر سے چترال جانے نکلے تھے لیکن پروگرام تبدیل ھونے پر بتھریت نالہ گھومنے کے لیے گئے جہاں مسلح افراد نے ان کو لوٹ لیا متاثرین رات کو بھتریت سے واپس آکر ہفتے کے روز تھانہ گوپس میں رپورٹ درج کروائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی ایس پی اکبر حسین اور ایس ایچ او عیسیٰ خان پولیس عملہ کے ساتھ بتھریت نالہ روانہ ھوئے ہیں.
غذر،بتھریت میں مسلح افراد نے چار افراد کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا
Leave a comment