زمین آباد ہونے یہاں سے غربت کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہونگی، بورڈ آف ریونیو کی طرف سے موصول ہونے والا پلان پر بھی عمل درامد کروایا جائیگا،کیپٹن(ر) طیب سمیع خان
غذر (بیورو رپورٹ)ایفاد پراجیکٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر غضنفر علی اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر وسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر یاسین اقبال جان منیجر اے کے آر ایس پی اور ایفاد کے نمائندوں نے شرکت کیا میٹنگ میں ایفاد پراجیکٹ کے نمائندے نے پراجیکٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی طرف سے موصول ہونے والا پلان پر عمل درامد کروایا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے ایفاد اور اس کے شراکت دار تمام محکموں کو یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا حصے کا کام جتنا جلدی ہو مکمل کرے اس پراجیکٹ میں ڈسٹرکٹ بھر میں بنجر زمینیں آباد ہونے جارہے ہیں اور پراجیکٹ کی کامیابی سے مکمل کرنا تمام شراکت داروں کی ذمہ داری ہے زمین آباد ہونے یہاں سے غربت کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہونگی ڈپٹی کمشنر نے تمام ذمہ دارن کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کا حکم دیا۔
غذر،ایفاد اور اس کے شراکت دار تمام محکمے اپنے حصے کا کام جلدی مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر

Leave a comment