عوام پر پٹرولیم بم گرائے جانے کا خدشہ،وزیرخزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
پٹرول پر سبسڈی کے متحمل نہیں ہوسکتے،آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے،مفتاح اسماعیل
واشنگٹن(ویب ڈیسک)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم متفق ہیں کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ہم دے رہے ہیں، ہمیں اس کو کم کرنا پڑے گا۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔واشنگٹن ڈی سی میں معروف امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پاکستان میں نئی بننے والی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے اور ترجیحات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے جس سے معاشی بحالی اور ترقی ہو۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے دوران، حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ ترقی معاشرے کے غریب طبقات کا خیال رکھتے ہوئے سب پر مشتمل ہو۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ادائیگیوں کے توازن اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی برآمدات میں مضبوط اضافے کو یقینی بنانے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کرے گی۔اٹلانٹک کونسل کے صدر فریڈرک کیمپے نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جمہوری طرز حکمرانی، علاقائی سلامتی اور اقتصادی ترقی کی مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ شراکت داری ہے۔
عوام پر پٹرولیم بم گرائے جانے کا خدشہ،وزیرخزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Leave a comment