ایوارڈ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر سینٹرل پریس کلب گلگت میں منعقدہ تقریب میں وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے دیا
جہانگیر ناجی گلگت بلتستان کے سینئر ترین صحافی،صحافت کا آغاز 1980 میں کراچی سے کیا، 16 سال سے”بانگ سحر“ سے وابستہ
گلگت (بانگ سحر نیوز) روزنامہ بانگ سحر کا اعزاز،World Press Freedom Day کی تقریب میں روزنامہ”بانگ سحر“ گلگت بلتستان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر و سینئر صحافی جہانگیر ناجی کو ان کے بہترین صحافتی خدمات، خاص طور پر عوام کو کورونا وباء سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ رکھنے پر سینٹرل پریس کلب گلگت کی طرف سے ایوارڈ سے نواز گیا،یہ ایوارڈ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے انہیں سینٹرل پریس کلب گلگت میں منعقدہ تقریب میں دیا، واضح رہے کہ جہانگیر ناجی کا شمار گلگت بلتستان کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت کا آغاز 1980 میں ایک مشہور قومی اخبار کراچی سے کیا، 1991 میں کراچی سے ذاتی اخبار روزنامہ”آواز“ کے نام سے شروع کیا، بعدا زاں 1996 میں گلگت بلتستان سے ہفت روزہ ”آواز شمال“ کے نام سے اخبار کا اجراء کیا، کچھ عرصہ تک وہ روزنامہ کے ٹو سے وابستہ رہے، گلگت بلتستان کے ایک اور روزنامے ”بادشمال“ کے ساتھ بھی ان کی خاصے عرصے تک پیشہ ورانہ وابستگی رہی، 2006 سے تا حال وہ روزنامہ”بانگ سحر“کے ساتھ منسلک ہیں، مزید براں وہ سینٹرل پریس کلب گلگت میں بھی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں۔
صحافتی خدمات کا اعتراف،روزنامہ بانگ سحر کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جہانگیر ناجی کیلئے خصوصی ایوارڈ
Leave a comment