شہید ہونے والوں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر، سپاہی قاسم، انعم، احسن اور احمد شامل ہیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(خبر نگار)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 بچے شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ بچوں میں انعم، احسن اور احمد شامل ہیں جن کی عمریں بالتریب 4، 8 اور 11 سال ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور، اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔
شمالی وزیرستان: خود کش حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد جام شہادت نوش کر گئے
Leave a comment