سکارکوئی ہی نہیں بلکہ پورا حلقہ ایک ظلم و ناانصافیوں کا شکار ہوا ہے، وجہ اس حلقے کا خیراتی حلقہ بننا ہے،وزیراعلیٰ نوٹس لے اور ٹینڈر کے احکامات جاری کریں، رکن جی بی اسمبلی و چیئرپرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئر
گلگت(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی و چیئرپرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئر رانی صنم فریاد نے کہا ہے کہ سکارکوئی روڈ کی خستہ کے خلاف ہونے والا احتجاج اور دھرنا حق بجانب ہے۔ سکارکوئی روڈ کا منصوبہ سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن کے دور میں منظور ہوا تھا اور کام میں تاخیری کے خلاف میں نے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی لاکر متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کروایا تھا۔13 کروڑ روپے کے کل لاگت میں سے کام شروع کرنے کے لئے سات کروڑ روپے ریلیز بھی کر دئیے گئے ہیں مگر صوبائی حکومت نے کام روکا ہوا ہے جو سکارکوئی کے مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے۔وزیراعلیٰ خالدخورشید اس کا نوٹس لے اور جلد از جلد روڈ کے ٹینڈر کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر اسمبلی میں تحریک لانے پر مجبور ہوں گی۔رانی صنم فریاد نے مزید کہا ہے کہ صرف سکارکوئی ہی نہیں بلکہ پورا حلقہ ایک ظلم و ناانصافیوں کا شکار ہوا ہے جس کی اصل وجہ اس حلقے کا خیراتی حلقہ بننا ہے۔مسلکی بنیادوں پر ہمدردی حاصل کرنے والے نہ صرف ہارنے کے بعد حلقے سے غائب ہوجاتے ہیں بلکہ حلقہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی رفو چکر ہوجاتے ہیں۔اگر ہمیں حلقے کے عوام سے واقعی ہمدردی ہے تو خیراتی حلقہ بننے کی روایات کو ختم کرنا ہوگا اور میرٹ کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والوں کو سامنے لانا ہوگا تب امیدوار جیت جائیں یا ہار جائیں عوام کی خدمات میں مصروف عمل ہونگے۔
سکارکوئی روڈ کی خستہ کے خلاف ہونے والا احتجاج اور دھرنا حق بجانب ہے،صنم فریاد
Leave a comment