راولپنڈی (روزنامہ ناگزیر) سابق صدر ریاست و وزیر اعظم الحاج سردار محمد یعقوب خان سے سردار ابرار حقانی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کی رہائش گاہ جبوتہ ہاؤس میں جا کر تفصیلی ملاقات کی ہے ۔ اور انہیں قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ سابق صدر ریاست و وزیر اعظم الحاج سردار محمد یعقوب خان نے ابرار حقانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب بڑے منصب میرے پاس رہے تو میں نے ریاست آزاد کشمیر کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر یونیورسٹیاں میڈیکل کالجزز ضلع و تحصیل شاہرات میگا پراجیکٹس عوام کی سہولت کے لئے دیئے ہیں ۔ جو ماضی میں کوئی حکومت نہ دے سکی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ان سب بڑے پراجیکٹس کو مکمل کرنے میں بھر پور اور کلیدی کردار ادا کیا تھا اب بھی اگر رب العزت نے موقع دیا ۔ تو ریاست آزاد کشمیر کی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کروں گا ۔ پارلیمانی لیڈر بننے پر کہا کہ عوام کی دعائیں اور پارٹی قیادت کا بھر پور اعتماد کا میں شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کی سلامتی تحفظ و دفاع پاک افواج اور متعلقہ ادارے دن رات اپنی جانوں پر کھیل کر کر رہے ہیں ۔ جس پر کشمیری و پاکستانی عوام پاک افواج اور متعلقہ دفاعی اداروں کا ہمیشہ شکر گزار ہونا چاہیے ۔ ابرار حقانی نے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ کے دور کے تاریخی کارناموں کو ریاست آزاد کشمیر کی عوام تازیست کھبی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔ انہی تاریخی کاموں کی وجہ سیاسی مخالفین بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں