ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر گلگت کا ادارے کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ، مختلف محلوں کیلئے فٹ پاتھ، نکاسی اب اور ٹف ٹایل کی تنصیب کا کام اس کے ساتھ کلوٹس کی مرمت کے لئے بھی سکیمیں شامل
گلگت(خبر نگار)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایل جی اینڈ آر ڈی کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر دی گلگت، ایکسیئن ایل جی اینڈ ڈی گلگت اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور زیر التوا سکیموں کو بھی جلد از جلد فائنل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر گلگت نے اپنے ادارے کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں کے لئے سکیمیں رکھی گئی ہے جس میں گلگت شہر کے لئے حفاطتی بند، ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز ہیں اور شہر کے مختلف محلوں کے لیے فٹ پاتھ، نکاسی اب اور ٹف ٹایل کی تنصیب کا کام اس کے ساتھ ساتھ کلوٹس کی مرمت کے لئے بھی سکیمیں شامل ہیں۔ سب ڈویژن دنیور اور سب ڈویژن جگلوٹ کے لئے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی منظور ی دی گئی ہے اورسلطان آباد میں پارک کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے اس کے علاوہ جگلوٹ کے مختلف علاقوں کے لئے کھیل کے گراؤنڈ بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور کام کے معیار اور مدت کے مطابق کرنے لئے احکامات جاری کئے ہیں اس کے علاوہ زیر التوا منصوبوں کی تفصیلی لسٹ مرتب کر کے جلداز جلد آفس ارسال کریں تاکہ فوری طور پر ان منصوبوں کو بھی مکمل کیا جا سکے۔
زیر التوا سکیموں کو جلد از جلد فائنل کیا جائیگا،کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ
Leave a comment