سیاحوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے حوالے سے بھی اقدامات کریں گے، چترال کی پولو ٹیم کو بھی دعوت دے کر اس فیسٹیول کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش کرینگے، محمد زولقرنین خان
استور (رفیع اللہ خان آفریدی) سرمائی سیاحت کی طرح گرمائی سیاحت کے حوالے سے بھی بھر تقریبات اور اسپورٹس فیسٹؤل کا انعقاد کیا جائیگا دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام راما میڈوز کے اندر راما فیسٹیول کا انعقاد بہت جلد کیا جائیگا جس کو انشااللہ عوامی تعاون سے شاندار اور کامیاب ترین بنانے کے ساتھ تاریخی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر استور محمد زولقرنین خان اور کواٹینٹر ٹو سی ایم سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے خصوصی بات کرتے ہوہے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاحتی مقامات کے اوپر سیاحوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی کے حوالے سے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں راما فیسٹیول کے حوالے سے باہمی مشاورت ایک یاد گار ایوانٹ بنانے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے بڑی تعداد میں سیاحوں کو دعوت دی جائیگی اور ہماری کوشش ہوگی کہ عوامی خواہائش کے مطابق چترال کی پولو ٹیم کو بھی دعوت دے کر اس فیسٹیول کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش کرینگے اور ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ فیسٹیول اچھے موسم میں بروقت ہو تاکہ دنیا بھر اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح شرکت کرکے خوب لطف اٹھائیں اور اسکا فائدہ پوری جی بی کی عوام خاص ضلع استور کی عوام کو ہو جائیں۔
راما میڈوز کے اندر راما فیسٹیول کا انعقاد بہت جلد کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر استور
Leave a comment