دعا زہرہ کی گمشدگی پر بے حد غمگین ہوں، سجل علی
حکام کو دعا زہرہ کی جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،اداکارہ
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی صف اول کی اداکارہ، سجل علی کی جانب سے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کی گمشدگی پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعا زہرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔سجل علی کا اس اسٹوری میں کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے گمشدہ ہو جانے پر بے حد اداس ہوں، میری دعا ہے کہ بچی صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ جائے۔سجل علی کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ حکام کو دعا زہرہ کی جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ماہرہ خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے بڑے دل سے دعائیں کر رہی ہیں، ان کی دعا ہے کہ آج دعا زہرہ بخیر و عافیت اپنے گھر واپس آ جائے، آمین۔واضح رہے کہ کراچی سے اغوا ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5 روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری بھی ملی ہے۔دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی ہے۔
دعا زہرہ کی گمشدگی پر بے حد غمگین ہوں، سجل علی
Leave a comment