حکومت کی جانب سے دی گئی ریلیف اٹیم کوہر صورت عوام الناس تک فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر گلگت
گلگت(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹر ول کرنے اور حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور مختلف سکیٹر مجسٹریٹس بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے انچارج کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ریلیف اٹیم کوہر صورت عوام الناس تک فراہمی کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر سکیٹر مجسٹریٹس کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار اور کاروباری حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے سبسڈی والی اشیاء کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے خلاف ورزی کی صورت میں یوٹیلٹی اسٹور کے انچارج کو جیل کی سزا دے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ عوام الناس کو باآسانی سبسڈی تک رسائی ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے پر ائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرنے والے چار دوکانوں کو سیل کر کے دوکاندارو ں کو جیل کی سزا دینے کے حوالے سے متعلقہ مجسٹریٹ کو ہد ایات جاری کئے جس پر مجسٹریٹ نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چار دوکاندار وں کو 15 دنوں کے لئے جیل کی سزا سنا دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی دوکاندار زائد منافع خوری یا مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر فوری طور پر الفار کنٹرول روم نمبر 05811-920724 پر اطلاع دیں۔ اُس دوکاندار کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اگر کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹورز عوام الناس کو گھی،چینی دالیں اور حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی اشیاء نہیں ملنے پر بھی فوری طور پر کنٹرول روم نمبر پر رابطہ کریں تاکہ عوام الناس کو اشیاء خوردنوش کے حصول میں کسی قسم کی کمی کا سامنہ نہ کرنے پڑے۔
حکومت کی جانب سے دی گئی ریلیف اٹیم کوہر صورت عوام الناس تک فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر گلگت
Leave a comment