ایک ادارے کے اشتراک سے بہت جلد صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرینگے،جی بی آر ایس ایک پودا ہے اس کی آبیاری ہم سب نے کرنا ہے،چیف ایگزیکٹیو آفیسرگلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام
گلگت(نمائندہ بانگ سحر) گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالطیف نے کہا ہے کہ جی بی آر ایس ایک پودا ہے اس کی آبیاری ہم سب نے کرنا ہے جب یہ تن اور درجت بن گیا تو کسی کو پھل ملے گا کسی کا چھاؤں اس لئے اس ادارے کی کامیابی کے لئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ جی بی آر ایس پی پی، ایل ایس ڈی کے طرز پر جدید تقاضوں کے مطابق کام کر رہا ہے نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ای کامرس اور انٹر پرائز مین نوجوانوں کی شراکت کو یقینی بنا رہے ہیں. دو ماہ کی انٹرن شپ کے بعد اگلے دو ماہ کیلئے دس ہزا ر کا اعزایہ ملے گا جبکہ اس کے بعد انکو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع ملیں گے۔سنٹرل پریس کلب گلگت میں اے کے آر ایس پی، جی بی آر ایس پی اور دیگر اداروں کے تعاون سے منعقدہ عالمی یوم آذادی صحافت کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ سمینار کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالطیف نے کہا کہ صحافی معاشرے کاآئینہ ہوتا ہے مثبت رپورٹنگ پر زیادہ توجہ دیں جی بی آر ایس پی صحافیوں کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے اور ایک ادارے کے اشتراک سے بہت جلد صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرینگے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہر شعبے میں اپنے ویلیو کوبرھا ئیں اپنے ویلیو پر کمپرومائز نہیں کرنا ہے نوجوانوں کو وسائل ملیں گے اور ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔انہوں نے مذید کہا کہ 1984 سے جسارت اخبار سے کام کا آغاز کیا اس کے بعداے کے ار ایس پی میں کام کیا اور آٹھ سال بعد کارپوریٹ سیکٹر کی طرف آئے۔
جی بی آر ایس پی صحافیوں کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے، عبدالطیف
Leave a comment