ایک ڈاکٹرو میڈیکل ا سٹاف دن میں اور دوسرا ڈاکٹرو سٹاف شام کے اوقات اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گا، ڈپٹی کمشنر کاجیل کیلئے ادویات کی فراہمی اور پانی و بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت، آئندہ ہفتے میڈیکل کیمپ بھی لگے گا
گلگت(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے سنٹرل جیل مناورمیں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایکسئین بلڈنگ، ایس پی گلگت، سپرنٹنڈنٹ جیل،ڈی ایچ او گلگت، ایکسئین پی ایچ ای گلگت، ڈی ڈی سیاحت، ڈی ڈی سپورٹس، ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، ایس ڈی او پاور اور دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل کے قید یوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور قید یوں کی صحت کے لئے ایک ڈاکٹر اور میڈیکل میڈیکل سٹاف دن میں ڈیوٹی کریں گے اور دوسرا ڈاکٹر اور سٹاف شام کے اوقات اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل میں آئندہ ہفتے میڈیکل کیمپ لگائیں اس میں ڈاکٹروں کی ٹیم قیدیوں کا علاج کریگی۔ ہفتے میں ایک بارماہر نفسیات،ماہر چشم،ماہر امراض، ماہر معدہ اور جنرل فزیشن کے جیل دورہ کر کے قیدیوں کا چیک اپ کرے گا ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کے لئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں پانی و بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے ایکسیئین پی ایچ ای گلگت اور ایس ڈی او گلگت کو ڈپٹی کمشنر گلگت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی اور بجلی کی سپلائی کو ہر صورت یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ مناور کے مقام پر غیر قانونی بجلی کے کنکشن کو فوری طور پر کاٹ کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ لائبر یری کے لئے کتابیں جیل میں موجود ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی کالجز اور سی او ایم سی گلگت کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جلداز جلد سینٹرول جیل مناور کے لئے لائبریرین کو تعینات کریں تاکہ لائبریری کے لئے جیل کے عملے کو تربیت دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی سپورٹس کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے قیدیوں کے لئے جیم کے سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور جیل میں قیدیوں کے لئے کھیلوں پروگر امات منعقد کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی قیدی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اُس قیدی کے لئے تعلیم کی دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ گرمیوں کے ایام ہیں قیدیوں کے لئے پنکھوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری کئیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسئین بلڈنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات کے لئے کمروں کی
تعمیراتی کاموں کا جلداز جلد شروع کریں اور ملاقات کرنے ایریاز میں جعلی کو کاٹ دے۔ جس پر ایکسئین بلڈنگ نے ڈپٹی کمشنر گلگت کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 مئی کو چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کے دورے کے بعد ہی ملاقات کرنے والے ایریاز کا کام کا آغاز ہو ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کو سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
جیل کے قید یوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،ڈپٹی کمشنر
Leave a comment