چلاس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں، دیامر کے مسائل حل کریں گے،وزیر اعلیٰ کا حاجی گلبر خان اوحاجی شاہ بیگ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو
گلگت(نامہ نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر خان اور صوبائی وزیر ایکسائز حاجی شاہ بیگ کی قیادت میں دیامر کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ بلاتفریق وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنارہے ہیں۔ دیامر ڈیم کے متاثرین کے چولہا ادائیگیوں کے حوالے سے تحفظات کو حل کرنے کیلئے فوری طورپر چیئرمین واپڈا سے رابطہ کیا جائے گا۔ چلاس کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے چلاس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ دیامر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائیگا۔
جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائیگا،خالد خورشید
Leave a comment