باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا، وزیراعظم کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں گفتگو
بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت خوش آئند ہے، ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، انکی شمولیت یقینی بنائی جائے، شازیہ عطاء مری سے بات چیت
اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری سے ایک ملاقات دوران کیا۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے بلوچستان دورے کے دوران مستحق افراد کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے وظائف و والدین کو امداد کے اعلان پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ بی آئی ایس پی میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے ہدائت کی کہ ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، انکی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے.۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری سے بات چیت کیے دواران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔. ملاقات میں وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری, وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے.۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے. انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے، شہباز شریف
Leave a comment