اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان نے بھارت میں ہندوا توا نظریے کے ابھرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز حکومتی سرپرستی میں بربریت کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہندوا توا نظریے کے ابھرنے پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں جامع مسجد سری نگر میں نماز پرپابند عائد کی گئی، بھارتی فورسز حکومتی سرپرستی میں بربریت کر رہی ہیں، مودی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، بھارت سمیت تما پڑوسی ممالک سے دوستی چاہتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کے باعث اس سے مذاکرات بند ہوئے یہ بھارت پر ذمیداری ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے مناسب ماحول پیدا کرے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کیبارے میں خبریں سامنے آئی ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز وزارت تجارت نے وضاحت جاری کی ہے کہ بھارت سے تجارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کمیٹی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او انسداد دہشت گردی ماہرین کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو دلی میں ہوگا جسمیں وزارت خارجہ کے حکام اور ماہرین کا وفد شریک ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیاپنے چینی ہم منصب سے ورچوئل ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبہ سمیت چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی اور دونوں وزرائے خارجہ نے جامعہ کراچی میں دہشت گرد ی کی مذمت کی۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 17 مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کی اگلے روز سیکریٹری این ٹونی بلنکن سے ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے صحافی کی موت قابل مذمت ہے، رمضان المبارک کے آخری جمعے کو مسجد اقصی پر اسرائیل کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔عاصم افتخار نے افغانستان میں سیلاب سے تباہی اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے جہاز افغانستان بھجوائے ہیں اور پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔