اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے،بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا
گلگت(بانگ سحر نیوز)گلگت بلتستان کے علاقے بابو سر ٹاپ میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس کے بعد متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق بابوسرٹاپ پر شدید برف باری جاری ہے، جس کے بعد بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، مسافر اور سیاح آئندہ حکم تک شاہراہ پر سفرنہ کریں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابوسرٹاپ پر اب تک 3 انچ تک برف پڑچکی ہے، ریسکیو عملہ بابوسرٹاپ بھیج دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق بابوسرٹاپ پر برفباری اور خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جن میں درجنوں مسافراور سیاح سوار تھے، تمام افراد کو بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا۔
بابوسرٹاپ پر شدید برف باری،متعدد سیاح پھنس گئے
Leave a comment