پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں، ان کے لیے ذاتی مفادات سب سے بڑھ کر ہے،سیاسی نابالغ قوم کو اپنے مکروہ فریب میں مزید نہیں رکھ سکتے،صوبائی وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)صوبائی وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ وفاق سے لیکر گلگت بلتستان تک ایک دوسرے پر فلک شگاف تبرہ بازی کرنے کے بعد نظریہ ضرورت کے تحت اکھٹے ہوگئے ہیں، ان جماعتوں کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں ان لیے ذاتی مفادات تمام تر مفادات سے بڑھ کر ہے، ماضی میں ملک بھر کی سڑکوں میں ایک دوسرے کو گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے ملک بھر اور گلگت بلتستان میں بھی بغل گیر ہوگئے ہیں، اب کل کلاں یہ کس منہ سے ایک دوسرے پر تنقید کرینگے،کیوں کہ ایک ہے صف میں محمود اور ایاز کھڑے ہو چکے ہیں، یہ سیاسی جماعتیں وجود میں بھی نظریہ ضرورت کے تحت آئی تھیں اور نظریہ ضرورت کے تحت یہ جماعتیں اور ان کی اکابرین کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور کسی سے بھی ہاتھ ملاسکتے ہیں، یہ سازشی ٹولا کسی نظریہ کا پیروکار نہیں سوائے نظریہ ضرورت اور ذاتی مفادات کے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن آباد واقعے پر اپنے ناکام سیاسی پینترے دکھانے والے سیاسی نابالغ قوم کو اپنے مکروہ فریب میں مزید نہیں رکھ سکتے صوبائی حکومت نے متاثرین کی بحالی سمیت، سیاحوں کی آمد و رفت کے تمام تر انتظامات کر رکھے ہیں، امدادی سرگرمیاں اول وقت سے تیز تر کی گئی تھیں، اپوزیشن جماتوں کے نمائندے 2 روز بعدمتاثرہ علاقے کا دورہ کر کے اپنی ناکام سیاست چمکانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
ایک دوسرے کو گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے گلگت بلتستان میں بھی بغل گیر ہوگئے ہیں، فتح اللہ خان
Leave a comment