گڈ گورننس کیلئے گلگت بلتستان سی پیک سپورٹ یونٹ، گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی، ٹورزم اینڈ کلچر اتھارٹی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا قیام عمل میں لایاجائیگا
اتھارٹی کا قیام سی پیک سے استفادے کیلئے حکمت عملی،چائینز اتھارٹیز سے رابطہ کاری، مقامی سطح پر انڈسٹری کے فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا،وزیر اعلیٰ خالد خورشید
گلگت(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ خوشحالی اور خودانحصاری اورگڈ گورننس کیلئے گلگت بلتستان سی پیک سپورٹ یونٹ، گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی، گلگت بلتستان ٹوریزم اینڈ کلچر اتھارٹی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں ایجوکیشن کے حوالے سے بھی اصلاحات کی جارہی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں نئے اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں ایکو اکنامک رونز قائم کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان سی پیک اتھارٹی کے قیام سے سی پیک سے استعفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے حکمت عملی،چائینز اتھارٹیز سے رابطہ کاری، مقامی سطح پر انڈسٹری کے فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کے انتہائی مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ صوبے کی خودانحصاری اور خوشحالی کیلئے ریونیو اتھارٹی کا قیام ناگریز ہے۔ گلگت بلتستان ٹوریزم اینڈ کلچر اتھارٹی کے قیام سے صوبے کو بین الاقوامی سیاحت کیلئے ہاٹ سپوٹ بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ سیاحوں کو بہتر سہولیات اور گلگت بلتستان کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے کیلئے خصوصی موبائل ایپ بنایا جائے گا جس کے تحت سیاحتی مقامات، ایئرپورٹس کے حوالے سے معلومات اور ہوٹلوں میں آئن لائن بکنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ گلگت بلتستان کے ثقافت کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوریزم اینڈ کلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کے قیام کا مقصد ایک ایسا ادارے کا قیام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور بہترین انسانی سرمائے کا استعمال کرتے ہوئے عوامی کاموں کی انجام دہی کے روایتی انداز کو جدید اور خوبصورت پائیدار انفراسٹرکچر میں تبدیل کرے۔ انفراسٹرکچر کی جدید خطوط کے مطابق تعمیر کیلئے اس ادارے کا قیام لازمی ہے۔ گلگت بلتستان انفارمیشن ٹیکنالوجی ریفارمز کے قیام کا مقصد گلگت بلتستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بنانا ہے جس کے ذریعے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ سکولوں میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے خصوصی پروگرامز شروع کئے جائیں گے اور ملکی سطح کے ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی ٹریننگ کا بندوبست کیا جائے گا۔ آئی ٹی کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی زونزقائم کررہی ہے اور خواتین کیلئے خصوصی سٹارٹ اپ لونز کیلئے رقم مختص کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ٹرانسفارم ایجوکیشن روڈ میپ کے مقصد تعلیم شعبے میں ایسے اصلاحات متعارف کرانا ہے جس سے معیار تعلیم بہتر ہو، علاقائی زبانوں کو فروغ دینے اور اساتذہ کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔ اساتذہ کی فلاح و بہبود اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے صوبائی سطح پر سال میں تین خواتین اور تین مرد اساتذہ کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان سی پیک سپورٹ یونٹ، گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی، گلگت بلتستان ٹوریزم اینڈ کلچر اتھارٹی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ریفارمز کے ڈرافٹ منظوری کیلئے پیش کی جائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی رہنمائی اور ویژن کے مطابق مجوزہ اصلاحات تیار کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کا آغا ہوگا، عوام کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ آئندہ کابینہ اجلاس میں مجوزہ اصلاحات کے ڈرافٹ منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت کے مطابق پیش کئے جائیں گے۔اس موقع پر نیشنل سکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے گلگت بلتستان میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے تحت ٹیکنیکل ٹریننگ، ہاسپٹیلٹی ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تکنیکی تعلیم کے پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے بہت جلد گلگت بلتستان نیشنل سکل یونیورسٹی کے تحت ٹیکنیکل ٹریننگ، ہاسپٹیلٹی ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تکنیکی تعلیم کے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
ایکو اکنامک زونز قائم کرنیکا فیصلہ
Leave a comment