گلگت بلتستان میں آئینی دھارے میں شامل کئے بغیر بھی خاطر خواہ ترقی ہوئی، خبرکے مستند ذرائع کاہونا ضروری، صحافیوں کی میڈیاکالونی کے معاملات جلد حل ہونگے، فتح اللہ خان
محکمہ اطلاعات صحافیوں کی استعداد کاربڑھانے کیلئے تربیتی پروگرامز جاری رکھے،سینٹرل پریس کلب گلگت میں عالمی یوم صحافت پر سیمینار، خورشیدا حمد، سید غلام محمد،عبدالطیف، عزیزعلی داد و دیگر کاخطاب
گلگت (جہانگیر ناجی)سینٹرل پریس کلب گلگت میں عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے دو روزہ سیمنار بدھ کے روزاختتام پذیر ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے سمینار کے دوسرے روز بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کو اپنے شعبے میں عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔صحافت میں زمہ داری انتہائی ضروری ہے صحافی برادری معاشرے کا آئینہ ہے گلگت بلتستان کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کرداد ناقابل فراموش ہے گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کئے بغیر بھی یہاں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے پاکستان کے ساتھ گلگت بلتستان کا رشتہ سر اور دھڑ کا ہے اگر یہ رشتہ کمزور ہو تو ریاست کمزور ہو گی۔ بحثیت سیاسی ورکر ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہا ہوں۔ آئندہ اسمبلی اجلاس میں پریس فاونڈیشن بل منظور ہو گا۔ صحافی بھائیوں کے لئے میڈیاکالونی کے حوالے سے معاملات جلد حل ہونگے۔۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ محکموں میں صحافیوں کے مستند ذرائع کاہونا ضروری ہے تاکہ صحافیوں کی خبر سے حکومت کو بھی فائدہ ہو۔ماضی میں اخباری مالکان پر دباؤ تھا موجود حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق عوام کی فلاح کے لئے کام کرے گی۔علاقے کے امن کے لئے ہم نے ملکر کام کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر خورشید احمد خان نے کہا کہ سیمنار میں مقررین نے معلوماتی لیکچرز دیئے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہئے۔سیکھنے کا عمل تادم مرگ جاری رہتا ہے صوبائی محکمہ اطلاعات بھی صحافیوں کی استعداد کارمیں اضافے کے لئے تواتر کیساتھ تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرے۔ تاکہ صحافی اچھے انداز میں اپنی زمہ داریاں ادا کرتے ہوئے علاقے کی خدمت کر سکیں۔ اس دوران ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ ولیم عباس،قراقرم کو آپریٹیو بینک کے جنرل منیجر سید غلام محمد،جی بی آر ایس پی کے سی ای او عبدالطیف،اے کے آر ایس پی کے عزیر علی داد سیمت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے سینٹرل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف بھی لیا جبکہ تقریب کے دوران مہمانوں اور صحافیوں کو سینٹرل پریس کلب گلگت کی طرف سے سوئینرز اور سرٹفکیٹ بھی دیئے گئے واضح رہے کہ تقریب میں گلگت سمیت دیگر اضلاع کے پریس کلبوں کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
اگلے اسمبلی اجلاس میں پریس فاونڈیشن بل منظور کیاجائیگا، وزیر اطلاعات
Leave a comment