نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی رئیلٹی شو ٹوڈلرز اینڈ ٹیریرز کی اسٹار کیلیا پوسی نے 16 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیا پوسی کے اہلخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ وہ ایک قابل نوعمر لڑکی تھی جس کے سامنے ایک روشن مستقبل تھا لیکن بدقسمتی سے ایک لمحے میں، اس نے اپنی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بیان میں کہا گیا کہ کیلیا پوسی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کئی ٹرافیاں جیتیں اور اپنی موت سے پہلے، پوسی ایوی ایشن کے لیے اپنے شوق کو آگے بڑھانے اور اپنے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔دوسری جانب اپنی بیٹی کی موت کے صدمے میں مبتلا کیلیا پوسی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں، میری خوبصورت بیٹی چلی گئی۔انہوں نے کیلیا کی موت پر سوگ منانے والے تمام لوگوں سے ان کی رازداری کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔یاد رہے کہ کیلیا کو امریکی رئیلٹی شو ٹوڈلرز اینڈ ٹائراس میں شرکت کے بعد شہرت ملی تھی، اس شو میں کئی خاندان اپنے بچوں کو مقابلہ حسن کے لیے تیار کر رہے تھے۔