خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور جاری روس یوکرین جنگ کی وجہ سے رسد کی سپلائی چین میں تعطل شدت اختیار کر گیا،امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز نے کہا ہے کہ 2022 میں افراطِ زر کی عالمی شرح بلند سطح پر رہے گی اور 2023 کے دوسرے نصف میں معتدل شکل اختیار کر جائے گی۔موڈیز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور جاری روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے رسد کی سپلائی چین میں تعطل شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے افراط زر کا دباؤ زیادہ واضح ہو جائے گا اور توقعات سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا۔بیان میں ترقی یافتہ ممالک میں بڑھتی ہوئی لیبر پاور مالیت اور چڑھتے ہوئے افراطِ زر کی وجہ سے توقعات کے خطرات میں اضافے کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب اقتصادی ترقی میں سستی آ گئی اور شرح سود چڑھ گئی ہے دائمی شکل میں بڑھتا ہوا افراطِ زر ممالک کے لئے منفی کریڈٹ ریٹنگ کا سبب بنے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری توقعات کے مطابق گلوبل افراطِ زر کی سطح 2022 میں بلند رہے گی اور 2023 کے دوسرے نصف میں معتدل شکل اختیار کر جائے گی۔ اس وقت افراطِ زر خطرات کا رجحان اوپر کی طرف ہے۔اس رجحان میں شدت پیدا ہونے کی صورت میں ممالک کو ایک طویل عرصے تک فنڈنگ کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید طویل اور بلند سطح کا افراطِ زر سماجی و سیاسی خطرات میں زیادہ اضافہ کر دے گا۔
افراطِ زر کی عالمی شرح 2022 میں بلند سطح پر رہے گی،موڈیز
Leave a comment