وزیر اعلیٰ کا پروجیکٹ ڈائریکٹرکو 15جون تک ٹینڈر کا عمل شروع کرنے کی ہدایت ، وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر استو کو زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو بھی جلد شروع کرنے کی ہدایت دی
گلگت(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور ویلی روڈ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور ویلی روڈ کے حوالے سے ورک پلان تیار کریں اور اس پلان پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ استور ویلی روڈ اکنامک کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر استور ویلی روڈ کو ہدایت کی کہ 15جون تک ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر استور کو ہدایت کی ہے کہ زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو جلد شروع کریں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر شغرتھنگ استور روڈ کو ہدایت کی کہ جون استور شغرتھنگ شاہراہ کا ٹینڈر کا عمل جون تک شروع کریں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر استور ویلی روڈ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر شغرتھنگ استور روڈ کو ہدایت کی ہے کہ تین دنوں میں ورک پلان کو حتمی شکل دیں۔ اس موقع پر نیسپاک کی جانب سے استور ویلی روڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
استور ویلی روڈ کے حوالے سے ورک پلان تیار کریں،وزیر اعلیٰ
Leave a comment